counter easy hit

نواز شریف کی وزیر اعظم کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

Nawaz Sharif's directed to PM not putting any new tax in budgetاجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، پرویز رشید، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سنیٹرز، مئیرز، پارٹی کے ضلعی صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ن لیگ کے پارٹی امور پر بھی بات چیت کی۔ نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کی ہے۔