counter easy hit

نواز شریف کے یار سجن جندال کا کشمیر کے ایشو پر ناقابل یقین رد عمل سامنے آ گیا

Nawaz Sharif's friend Sajjan Jindal gets an incredible reaction to the Kashmir issue

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کےبھارتی دوست سجن جندال مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی کے اقدام پر خوشی سے نہال ہیں ، جندال کا مطالبہ تھا کہ مودی سرکار کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھارتی دوست سجن جندال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر سے
متعلق مودی کے اقدام پر کہا کہ خوشی ہوئی بی جے پی نے انتخابی منشور کےتحت قدم اٹھایا اور کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی سجن جندال نے ایک دن پہلے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ آرٹیکل تھری سیونٹی ختم ہو جانا چاہیے۔اس سے قبل بھی پندرہ فروری کوسجن جندال نے آرٹیکل تھری سیونٹی کے خاتمےکامطالبہ کیا تھا، نوازشریف کےدوست آرٹیکل تھری سیونٹی کو مسئلہ کشمیر پر سیاست کی جڑ سمجھتے تھے۔ نوازشریف سے بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال کی ملاقات پرپاکستان میں بڑی لے دے ہوئی تھی، جندال کے حوالے سے تنقید پر مریم نواز نے دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ سجن جندال وزیراعظم نوازشریف کے پرانے دوست ہیں، نواز جندال ملاقات میں کچھ بھی خفیہ نہیں تھا، ملاقات کی باتوں کو بڑھا چڑھا کربیان نہ کیا جائے۔خیال رہے سجن جندال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دوست ہیں اور ماضی میں نواز شریف اور مودی کے درمیان ایلچی کا کردار ادا کیا اس کے علاوہ مودی کے دورہ پاکستان میں بھی سجن جندال نے اہم کردار ادا کیا تھا، نوازشریف کی سالگرہ اور ان کی نواسی کی شادی پر بھی سجن جندال اہلیہ کے ساتھ پاکستان آچکے ہیں، شریف خاندان اور جندال خاندان کے درمیان تعلق کی بڑی وجہ لوہے کا کاروبار ہے۔واضح‌ رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website