counter easy hit

نواز شریف خاندان کے دیرینہ ملازم نے بھی زبان کھول دی،

Nawaz Sharif's long-term employee also opened the language,
“لاہور(نیوز ڈیسک) شریف خاندان کے دیرینہ ملازم فضل داد عباسی نے بھی زبان کھول دی، فضل داد عباسی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں تین ارب تیس کروڑ روپے ٹرانسفر کیے گئے۔ واضح رہے کہ نیب کو اس سے پہلے بھی شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کئی شواہد ملے ہیں، نیب ذرائع کا کہناہے کہ شریف خاندان کے دیرینہ ملازم فضل داد عباسی نے تفتیش کے دوران بہت سے انکشاف کئے ہیں اس نے مل کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں کی رقم منتقلی بارے بھی بڑا انکشاف کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مل کا چپڑاسی ملک مقصود پاکستان سے فرار ہو چکا ہے، اس سے قبل یہ بھی خبر آئی تھی کہ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، آئندہ چند دن میں قوم کو نئے سرپرائزملنے والے ہیں‌۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے،نواز شریف کی بیماری خطرناک سٹیج پر پہنچ چکی ہے، ہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا نواز شریف کی کارکاردگی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147کا ہوا ہے۔حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ زیادہ دیر تک نواز شریف پر نہیں ڈال سکتی،مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کےخلاف سڑکوں پر ہو گی،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website