لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی سزا معطل ہوگی اور وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے ۔آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو طوفان آجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق رحمان ملک نے کہا کہ پاکستانی سیاست پر بہت گہرے بادل چھانے والے ہیں۔اگر آصف زرداری گرفتار ہوئے تو ملک میں طوفان آجائے گا اور حالات مزید خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ڈیڑھ ماہ میں بہت کچھ بدلنے والا ہے ۔ ملک میں ایسا کچھ ہونے جارہا ہے جوکسی کو سمجھ میں نہیں آئے گا۔رحمان ملک نے کہا کہ شہبازشریف اگر اپنا کام نکال رہے ہیں تو اچھی بات ہے وہ قسمت کے دھنی ہیں، اسی لیے مراعات مل رہی ہیں۔