نواز شریف کی وطن واپسی پر پیمرا نے لائحہ عمل طے کرلیا، پیمرا نے براہ راست کوریج پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا نے نواز شریف کی وطن واپسی پر لائیو کوریج کرنے والے چینل کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔پیمرا نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز ریکارڈڈ مواد نشر کرسکیں گے۔ پیمرا کی جانب سے تمام نجی میڈیا ہاؤسز کو ہدایت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے، تمام پرائیویٹ چینلز ضابطے کے پابند ہوں گے۔ دوسری جانب سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے بھی مجرم نواز شریف کی کوریج پرپابندی لگادی گئی، سرکاری ٹیوی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔
پی ٹی وی نے گزشتہ پانچ سالہ پالیسی بدل کر نئی حکمت عملی تیار کرلی جس کے مطابق مجرم کے بارے میں خبروں یا ٹاک شوز میں بات نہیں کی جاسکے گی۔ پی ٹی وی کے تمام چینلز پر پابندی کا آفس آرڈر جاری کردیا، ساتھ ہی مجرم کا اشتہاری پیڈ کونٹینٹ بھی نہیں چلایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا پانے والی سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا ، نواز شریف اور مریم نواز نجی ائیرلائن کی پرواز 242 سے 13 جولائی کو لاہور پہنچیں گے۔