لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کی ضمانت پر رہائی کی مدت مکمل ہوگئی۔سابق وزیراعظم آج پھر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔ نواز شریف جلوس کی صورت جیل جا کر گرفتاری دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کو رخصت کریں گی۔ نواز شریف کا قافلہ شام ساڑھے 5 بجے جاتی امرا سے جیل روانہ ہوگا۔ مریم نواز آج نواز شریف کیساتھ اظہار یکجہتی جلوس کی قیادت بھی کریں گی۔ ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز گاڑی میں نواز شریف کےساتھ موجود ہوں گی۔ مریم نواز آخری حدتک والد کے ساتھ ہوں۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف طے شدہ شیڈول کے مطابق گھر سے روانہ ہوں گے اور آج رات 12بجے سے پہلے سرنڈر کردیں گے۔ لیگی رہنمائوں کی جانب سے جیل کے راستے میں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ مسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز جلسوس کے شرکا سے خطاب بھی کریں گی۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو آج شام پانچ بجے سے پہلے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ جلوس کی شکل میں آنے پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کل نواز شریف کو پانچ بجے سے پہلے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل جلوس کی شکل میں آنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگی