پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ان گنت اور یادگار قربانیاں دیں :وزیر اعظم پاکستان کا سونمیانی میں پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں کی تقریب سے خطاب
کراچی (یس اُردو) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، پاک فضائیہ نے قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ان گنت قربانیاں دیں ۔ سونمیانی میں پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاک فوج کو کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ نے دشمنوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ان گنت قربانیاں دیں اور ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے لازوال کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لڑاکا طیاروں جے ایف سیونٹین اور ایگل طیاروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور پوری قوم کو یقین ہے کہ جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ایک بار پھر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔