counter easy hit

’نوازالدین کے بغیر فریکی علی نہیں بن سکتی تھی‘

Nawaz ud Din in a scene of Friki Ali

Nawaz ud Din in a scene of Friki Ali

بولی وڈ پروڈیوسر ہدایت کار اور اداکار سہیل خان کا اپنی فلم ’فریکی علی‘ کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر اس کی کاسٹ میں اداکار نواز الدین صدیقی شامل نہیں ہوتے تو شاید یہ فلم نہیں بن پاتی۔

واضح رہے کہ سہیل خان اس فلم کی پروڈکشن کے ساتھ ہدایات بھی دے رہے ہیں، فلم ’فریکی علی‘ میں نوازالدین صدیقی علی نامی شخص کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس میں نواز کے ساتھ سہیل خان کے بھائی ارباز خان بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں.

سہیل خان اس سے قبل کئی فلموں کی پروڈکشن کرچکے ہیں، ان کے پروڈکشن ہاؤس کی پہلی ہٹ فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ تھی جو 2005 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سہیل کا کہنا تھا کہ وہ گالف کے کھیل پر فلم بنانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لوگ سمجھتے ہیں کہ گالف کھیل امیروں کا کھیل ہے تاہم اس فلم کی کہانی میں پیش کیا گیا ہے کہ ایک ایسا شخص جو غریب ہے لیکن بہترین گالف کھیل سکتا ہے‘۔

سہیل کا فلم میں نواز کے مرکزی کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں چاہتا تھا کہ نواز ہی فلم میں علی بنیں، یہ میری اچھی قسمت ہے جو نواز نے اس فلم میں کام کی حامی دی، ورنہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کے بغیر یہ فلم بن سکتی تھی‘۔

اگر نوازالدین کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 1999 میں فلم ‘سرفروش‘ کے ساتھ بولی وڈ میں قدم رکھا تھا، نواز کو فلم ’تلاش‘ اور ’گینگ آف واسع پور‘ میں ان کے کردار کے لیے خوب سراہا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم ‘فریکی علی‘ کا دلچسپ ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

فلم ’فریکی علی‘ میں ایمی جیکسن بھی کام کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں ماہ 9 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website