محترمہ ناز بلوچ کو پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید ، انھوں نے پی پی کو وفاق کی زنجیر اور پی ٹی آئی کو صوبائیت کی علامت کہہ کر باشعور لوگوں کو نوشتہ دیوار پڑھ کر سنا دیا ہے، قاری فاروق احمد
کراچی(یس اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے محترمہ ناز بلوچ کی پی پی میں شمولیت کو بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ ناز بلوچ نے پی پی کے وفاق کی زنجیر ہونے کو اپنی شمولیت کا سبب قرار دیکر باشعور لوگوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ وہ لوگ جو پی پی کے خاتمے کی باتیں کر رہے تھے انھیں اپنے گریبان میں جھانکنا پڑے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے وفاق کی علامت تھی اور رہے گی یہی وجہ ہے کہ نا بلوچ جیسے نظریاتی کارکن اس پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں جبکہ دیگر پارٹیاں اپنے اپنے صوبائی تعصبات کے ساتھ اپنے انجام سے دوچار ہو رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے اپنا خاص کرم کیا ہے جس وجہ سے آج پاکستان پیپلز پارٹی سرخرو اور فتحیاب ہورہی ہے جبکہ پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کو اپنی جان کے لالے پڑ چکے ہیں۔