سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں ملک توڑنا نہیں جوڑنا چاہتے ہیں انہوں نے اپنی جماعت کا جھنڈا بھی دکھا دیا۔
کراچی: (یس اُردو) مصطفی کمال اچانک منظر عام پر آئے کراچی میں پریس کانفرنس کی اپنی ہی قیادت پر سنگین الزامات بھی لگائے مصطفی کمال نے نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کراچی میں انیس قائم خانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سابق ناظم کراچی نے اپنا پارٹی پرچم میڈیا کو دکھایا نئی جماعت کے اغراض و مقاصد بھی بتا دیئے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وہ ملک توڑنے نہیں بلکہ جوڑنے کیلئے آئے ہیں لوگوں کو بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔ مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی کا 3 نکاتی منشور بھی پیش کر دیا۔ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں، نیشنل اربن پلان بنایا جائے، نئے شہر بسائے جائیں، صدارتی نظام حکومت لایا جائے۔