کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم راؤ انوار کو آج بھی بغیر ہتھکڑی عدالت میں لایا گیا۔
کیس کی سماعت کے موقع پر محکمہ قانون سندھ نے نذیر بھنگورا کو نیا پراسیکیوٹر اور مدعی مقدمہ اور نقیب کے والد نے ندیم ایڈووکیٹ کواٹارنی مقرر کر دیا۔
دوسران سماعت مدعی خان محمد نے موقف اختیار کیا کہ ہر سماعت پر اس کا وزیرستان سے آنا ممکن نہیں،لہذا اس کی جگہ اب ندیم خان سماعت میں پیش ہوا کریں گے۔