شدید بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ، شمالی ریاست آسام میں ضلع جورہت کے بیس گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں
نئی دہلی (یس اُردو) بھارت کی کئی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ، مدھیہ پردیش میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ۔بھارت کی ریاستوں اتر پردیش ، آسام ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، شدید بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ، شمالی ریاست آسام میں ضلع جورہت کے بیس گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک اوسط سے ایک فیصد زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں ۔