گجرات (نمائندہ خصوصی)گوجر خان کے قریب مال گاڑی ریلوے ٹریک سے اتر گئی جس کے نتیجے میں راولپنڈی ‘ لاہور ‘ اور لاہور سے راولپنڈی جانیوالی گاڑیاں دس دس گھنٹے لیٹ ہو گئیں گجرات ریلوے اسٹیشن پر ہزاروں مسافر جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں بھوکے پیاسے شدید گرمی میں تڑپتے رہے جبکہ بعض مسافر اس امر کی دہائی دیتے رہے کہ انہوں نے بیرون ملک جانا تھا مگر گاڑی دستیاب نہیں ریل گاڑیوں کے معطل ہونے کی وجہ سے مقامی ٹرانسپورٹروں نے من مانی کی اور منہ مانگے کرایے وصول کیے بسوں اور ویگنوں میں شدید رش رہا تاہم دس گھنٹے ریلوے نظام معطل رہنے کے بعد گاڑیوں کی آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ پر رش کم ہو گیا ۔