counter easy hit

عید گزرتے ہی نیب اِن ایکشن ۔۔۔ پرویز خٹک کی گرفتاری کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

Neb in Action ... Big decision was taken against Pervez Khattak's arrest

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کرپشن کیسز میں اہم سیاسی شخصیات کیخلاف عید کے بعد فیصلے متوقع ،اسلام آباد ہائیکورٹ 10 جون کو آصف زرداری اور فرالی تالپور کی ضمانت پر فیصلہ کریگی، 11 جون کو نواز شریف کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوگی۔ذرائع کے مطابق نیب نے بلاول بھٹو زرداری سے اوپل 225 منصوبے میں 10 جون تک جواب طلب کر رکھا ہے، شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ،چیئرمین نیب نے قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کے خلاف ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کی انکوائریز کو باقاعدہ تحقیقات میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق بات ان کی گرفتاری تک کی جا سکتی ہے،عید کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ کیس میں بھی اہم گرفتاریوں کا فیصلہ ہوگا جبکہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائیگا۔ خیال رہے اس سے قبل بھی نیب خیبر پختونخوانے مالم جبہ اراضی سکینڈل میں وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کو گرفتار کرنے کی سفارش کی تھی۔ جس کے لیے تحقیقاتی فائل نیب ہیڈکوارٹر کو بجھوا دی گئی ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق ،گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سے اجازت طلب کی گئی ہے،نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مالم جبہ ارضی کی الاٹمنٹ میں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے، نیب زرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو گرفتار کرنا ہے یا نہیں؟ فیصلہ چئیرمین نیب کریں گے،۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی جمعرات کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پیش ہوئے اور نیب کی تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ نیب راولپنڈی ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی الاٹمنٹ کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے،ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے اکرم درانی سے مختلف سوالات کیے اور انہیں تحریری سوالنامہ بھی دیا گیا ۔نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی کی گرفتاری پر خوش ہونے والا نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن لیڈر ہوں وہاں دو مسئلوں کو اٹھایا ہے، ان میں سے ایک بلین ٹری منصوبہ جبکہ دوسرا بی آر ٹی پر بھی تحفظات ہیں۔ اکرم درانی نے کہا کہ ہر ایک کے اپنے اپنے معاملات ہیں ،میں نے اپنی ذات کے حوالے سے بات کی، پارٹی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، پشاور میٹرو ایک عجوبہ ہے جو کل ہوا میں اڑ گیا،بلین ٹری میں جو کرپشن ہوائی اسکا تمام ریکارڈ نکلوائیں گے،عزت اور زلت کا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہے آپ میں نقص ہوتو اسکا خوف ہوتا ہے اللہ پر ایمان ہو تو خوف نہیں ہوتا،نیب نے چائے بھی پلائی بسکٹ بھی کھلائے ،مجھے جو عزت دی وہ میں اپنی قیادت کو بھی بتائوں گا،نیب آرڈیننس میں جہاں کمزوریاں ہیں اسکی اصلاح ہونی چاہے،قانونی آدمی ہوں ،ساری زندگی قانون کے مطابق گزاری ہے اکرم درانی نے کہا کہ جس طرح میں نے وزارت چلائی سب جانتے ہیں،مجھے اتنی عزت دی ہے جسکا کیا بتائوں۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں جہاں کمزوریاں ہیں اسکی اصلاح ہونی چاہے،نیب قانون میں اصلاح کی ضرورت ہے، میری عزت افزائی کی گئی ،ٹی وی پر پرسوں سے یہ بلیٹن چل رہی تھیں ،انہوں نے کہا کہ کری روڈ پر چھ مساجد کی نشاندہی کی تھی ،مساجد کے معاملے پر فیصلہ کمیٹی کرتی ہے جو بورڈ کو بھجواتی ہے ،اس پر اعتراضات آئے تھے ،مساجد کی الاٹ منٹ میں وزیر کا کوئی عمل دخل نہیں ،مولویوں کے ساتھ میری قربت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website