تحریر : وقارانساء
اسلام علیکم کیسی ہو رابی وعلیکم اسلام ٹھیک ہوں اتنے دن ہوئے تم نے تو کوئی رابطہ ہی نہیں کیا مونا! مونا- تمہیں بتایا تو تھا بچوں کے ساتھ دو ہفتے کے لئے ترکی گئے ہوئے تھے- بہت اچھا اور مصروف وقت گزرا – تھکاوٹ ہی دور نہیں ہو رہی تم سناؤ تمہارے کزن کی شادی تھی تیارياں ہوگئی کيا؟ رابی- ارے کہاں تم تو جانتی ہو ميں شاپنگ کے معاملے ميں کتنی چوزی ہوں کچھ پسند ہی نہيں آ رہا- بڑے بڑے بوتيک کے چکر لگا لئیے – سوچا پہلےاپنی شاپنگ کر لوں – کیونکہ میچنگ جيولری سینڈل اور ديگر لوازمات تو تب ہی لے سکوں گی تو پھر بچوں کی باری آئے- مونا- ميں نے بھی ترکی سے ڈھیروں شاپنگ کر لی سب کے لئے گفٹ بھی لئے واپسی پر سامان بھی زیادہ ہو گیا تھا- اچھا خاصا خرچ ہو گيا – لیکن کیا کریں زندگی دوبارہ تو نہيں ملے گی۔
مجھے تو گھومنے پھرنے کا کريز ہے- کل ہی مياں صاحب سے کہا اگلی چھٹيوں ميں سوئٹزر لينڈ چليں گے تو بولے بيگم کچھ بچت کرنے دو گی يا نہيں؟اچھے برے وقت کے لئے بھی کچھ رکھنا ہوتا ہے – بس ميرا موڈ آف ہو گيا – اور ميں نے بھی کہہ ديا آپ نے تو کوئی بات ماننی نہيں ہوتی ان عورتوں کے خاوند ديکھيں جو ان کی ہر خواہش پوری کرتے ہيں۔
رابی- بس قسمت کی بات ہے ناعمہ کے شوہر کو ديکھو ہر وقت اس کو شاپنگ مال ميں لئے لئے پھرتے ہيں سب سے پہلے جديد فيشن کے کپڑے وہ پہنتی ہے -کتنے دنوں سے ميں بھی ديکھ رہی تھی کہ جديد فيشن کے کپڑے کہاں سے مليں گے – تو يہ بھی بولے ہر روز پھرتی ہو بازار آخر تم کيا خريدنا چاہتی ہو؟ مجھے بہت برا لگا کہ آپ ميرے لئے بازار تک نہيں گھوم سکتے اور کيا کريں گےآپ ميرا خيال !مونا – يہ خاوند بھی سمجھتے ہيں کہ خواتين چولہا چوکا سنبھاليں اور کھانے پکا کر ان کی خاطر داريوں ميں لگی رہيں۔
– آخر ہماری بھی تو کوئی زندگی ہے رابی- آج پوچھا تھا کہ کس وقت آجائيں گے شاپنگ کرنی ہے بولے کوشش کروں گا کہ جلد آجاؤں- مجھے بہت غصہ آيا ميں نے کہا آپ کوشش ہی کرتے رہيں سب نے تيارياں مکمل بھی کر لی ہيں – ميں آج خود ہی جاؤں گی – صبح سے وقت ہی نہيں ملا فيس بک کھول کر بيٹھی رہی – پھر مووی ديکھنے لگی ثمرين اور نشاط سے کچھ دير گپ شپ کی بچوں نے بھی اودھم مچا رکھا ہے آج ماسی بھی نہيں آئی نہ تو گھر کی صفائی ہوئی نہ ہی برتن دھلے ہيں۔
اس کے بعد ذرا پارلر چلی گئی سوچا پندرہ دن شادی ميں رہ گئے ہيں ذرا کچھ خود پر بھی توجہ دوں –واپسی پر پيزا لے آئی ہوں اب کھانا کس وقت بناؤں؟مونا- کس پارلر جارہی ہو ويسے ميں تو گروم گروم پر جاتی ہوں وہ ايک مہينہ تو بلاتی رہتی ہے اور اس کے ريٹ بھی سب سے زيادہ ہيں ليکن مکمل پيکچ لينے پر کچھ ريٹ کم کر ديتی ہے رابی- ارے نہيں ميں تو اوسم لک پر جارہی ہوں وہ پندرہ دن ميں آپ کو پارٹی کے لئے تيار کر ديتی ہے اور ساتھ شادی کے سب فنکشن کے لئے ميک اپ کا بھی پيکج ہے۔
اس کے تو ريٹ سب سے زيادہ ہيں کل بيس ہزار ايڈوانس کے دينے تھے وہ ديکر آئی ہوں انہيں کہا تھا کہ باقی وہ اگلے ہفتے میں لے گی مجھے مزيد تيس ہزار دے ديں- کہنے لگے آپ اتنی رقم پارلر دے آئيں گی !! ميں نے کہا آپ کبھی ميری ذات پر خوش ہو کر خرچ نہيں کرتے – کل شادی پر اچھی لگوں تو آپ ہی کی عزت ہے مونا- پچھلے سال ميرے ديور کی شادی پر اس سے ميں نے دگنے خرچ کر دئيے تو انہيں بھی بہت اعتراض ہوا ميں نے بھی کہا اگر اخراجات پورے نہيں کر سکتے تھے تو مجھ سے شادی نہ کرتے – ھميشہ کہہ سن کر خرچ کرواتی ہوں سسرال والے تو يہی سمجھتے ہيں کہ جيسے ميں بہت عيش کر رہی ہوں حالانکہ ان کے سامنے ہی ميری نندوں نے شاپنگ پر پيسہ پانی کی طرح بہايا۔ ميں نے کہا ان کے خاوندوں کو ديکھ کر بھی آپ کو احساس نہيں ہوتا۔
رابی- اور نہيں تو کيا اپنی بہنيں عيش کريں يہ انہيں اچھا لگتا ہے کسی کی بہن کويہ عيش نہيں کروا سکتے – يہی تو سارا مسئلہ ہے – تب ہی تو زين کو بلايا ہے کہ ان کے آنے سے پہلے کچھ لے ہی آؤں اور شام کو اگر گھر جلدی آگئے تو کہوں گی کہ کچھ دلا ہی ديں۔
مونا- تمہارے لئے بازار جانا بھی پرابلم ہی ہے اگر خود ڈرائيو کر سکتی ميری طرح تو يہ پريشانی تو نہ ہوتی- ميں تو سيدھے سيدھے رقم مانگ ليتی ہوں اور پھر اپنی مرضی سے جتنا بھی وقت لگے لگا کر آرام سے شاپنگ کر ليتی ہوں
رابی – ہاں اس معاملے ميں تم خوش نصيب ہو گاڑی اپنے پاس ہے کوئی پريشانی نہيں-ميرا تو آج دن ہی خراب ہے ماسی بھی نہيں آئی -اورنسيم بھی بيمار ہے آج نہيں آئے گی۔
مونا وہ جو تمہارے گھر کھانا بنانے آتی ہے رابی ہاں وہی تو وقت ہی نہيں ملتا کھانا کس وقت بناؤں سوچ رہی ہوں شام کو بچوں کو بھی ساتھ لے جاؤں گی اور کچھ باہر سے ہی کھا آئيں مونا- ان مردوں کو لگتا ہے ہم خواتين شائد دن بھر نکمی ہی رہتی ہيں – ميں نے بھی آج فائزہ کی طرف جانا ہے- کہہ رہی تھی کوئی گيٹ ٹو گيدر رکھی ہے پارلر بھی جانا ہے کوئی کپڑے بھی سليکٹ کرنے ہيں رابی- چلو پھر تم بھی تياری کرو اور ميں بھی – ويسے روبی آج کل کہاں غائب ہے۔
ارے اس کی تو مت پوچھو بہت کم ہی بات ہوتی ہے اس سے آج کل ديندار ہونے کا شوق ہوا ہے اس کو کبھی بات ہو تو بات مختصر سی کرتی ہے اس کی نماز کا وقت ہو جاتا ہے اور کبھی کچھ اور کرنے کا مونا- ہاں جی بہت فارغ وقت ہے ان کے پاس کاموں کے لئے ايک ہم ہيں مہلت ہی نہيں ملتی سنو مہرين کہہ رہی تھی کل شام کوسب مل کر کوئی آؤٹنگ کا پروگرام بناتے ہيں- پھر کسی اچھے سے ريستوران ميں چليں گے رابی- يہ تو بہت اچھی بات ہے- آخر کچھ وقت دوستوں کا بھی ہونا چاہيۓ- چلو اوکے پھر ملتے ہيں کل اوکے ضرور۔
تحریر : وقارانساء