ملتان (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بامقصد مذاکرات کا فیصلہ ہو چکا ہے اب حکومتی رویئے پر مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ہے۔
ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ فیصل آباد کے واقعہ کو گزرے کئی دن گز گئے ہیں لیکن تمام تر تصاویر اور فوٹیج مہیا کرنے کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتا نہیں کیا گیا۔
اگر اس واقعہ میں رانا ثنا ء اللہ بھی شامل ہیں تو ان بھی سزا ملنی چاہیے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر جوڈیشل کمشن قائم ہونے کے بعد کم بیش 45 دنوں میں اپنا فیصلہ سنا دیتا ہے تو سال 2015 الیکشن کا سال ہو گا اور اسحاق ڈار نے بھی واضح اشارہ دے دیا کہ اگر دھالی ثابت ہو گئی تو وزیراعظم استعفی دیں گے اور اسمبلیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مک مکا کے تحت نیب نے ایک بڑے آدمی پر عائد دو کیس ختم کر دیئے ہیں اس لیے جب تک نیب میں کیسز ہیں اپوزیشن کا کردار بھی ہمیں ادا کرنا ہو گا۔
تحریک انصاف کے وائس چئیرمین نے مزید کہا ہے کہ دھرنے سے نہ صرف پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں بلکہ اس سے ن لیگ کے وزیر کو بھی فائدہ ہوا ہے کیونکہ اب انہیں بھی وزیر اعظم سے ملنے کے لئے جلد ٹائم مل جاتا ہے۔