نیہا ضیاء جنہیں ہم آج نیہا جمشید کے نام سے یاد کر رہے ہیں،حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل تھیں ۔
نیہا جمشید اپنی مختصر سی زندگی میں الگ پہچان رکھنے والی خاتون تھیں۔ فٹ بال فیڈریشن کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔پا کستان فٹ بال فیڈریشن ویمن ونگ کے لئے ان کی خدمات کو ان کے ساتھی بھلا نہیں پا رہے۔انہوں نے فٹ بال فیڈریشن میں بطورایڈمنسٹریٹر وومن ونگ خدمات انجام دیں اورخواتین میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لئے انتھک جد و جہد کی۔فٹ بال کوچ،کرن الیاس کا کہنا ہے کہ وہ خود تو فٹ بالر نہ تھیں پھر بھی لائسنس ڈی کوچنگ کورس کیا۔
ڈائریکٹر پی ایف ایف،سردارنویدحیدر نے کہا کہ انہوں نے خواتین فٹ بالرز کو نہ صرف بیرون ملک میدان میںلانے کے لئےانتھک جدوجہد کی بلکہ اس فیصلے کی بھرپورحمایت بھی کی ۔