پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود ہے،جہاں بارش کے باعث ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن متاثر رہااور قومی ٹیم پریکٹس نہ کرسکی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن پہنچی ،24گھنٹے آرام کے بعد کھلاڑیوں کے لیے ہلکا پھلکا کرکٹ ٹریننگ سیشن شیڈول کیا گیا تھا، لیکن نیلسن میں بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا سیشن متاثر ہوا ۔
کھلاڑیوں نے انڈرو فٹنس ٹریننگ میں حصہ لیا اور اس دوران فٹ بال بھی کھیلی، پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل بھرپور کرکٹ ٹریننگ سیشن شیڈول ہے ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر کو پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم 11 نومبر سے نیوزی لینڈ اے خلاف 3روزہ میچ کھیلے گی ۔