پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس کے معاملے پرچیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شریف فیملی نے اربوں ڈالرغیر قانونی طور پر باہر منتقل کئے ہیں،پاناما لیکس کے معاملہ پروزیراعظم فوری مستعفی ہوں۔پاناما لیکس کے معاملے پرچیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 24اپریل کو رائیونڈکی جانب مارچ کرے گی۔