پیرس (عمیر بیگ) پی ٹی آئی کی 20سالہ جدوجہد کے ثمر کا وقت آگیا ہے،حکمرانوں کے احتساب کا سنہری موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔عوام کا سرمایہ بیرون ملک لیجاکر عیاشیاں کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ہے ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے کیا، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا۔ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کرپشن کے ستون پر کھڑی ہے اور آج پاناما لیک نے بھی سچائی ثابت کردی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بیماری کا بہانہ بناکر بیرون ممالک سے مدد مانگنے لندن گئے تھے۔