پیرس (عمیر بیگ)پنجاب میں ن لیگ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ،پنجاب میں فوج اور رینجرز کا آپریشن وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ن لیگ کالعدم تنظیموں اور دہشت گردو ں کیخلاف آپریشن میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی میں وی آئی پی کلچر کا بھی اہم کردار ہے ، اسے ختم کر نا ہوگا