counter easy hit

جمہوریت کو حکمرانوں کی کرپشن سے خطرہ ہے :نعمت اللہ

nemt allah

nemt allah

پیرس(نمائندہ خصوصی) جمہوریت کو عمران خان سے نہیں حکمرانوں کی کرپشن سے خطرہ ہے۔اب کرپٹ حکمرانوں کے کڑے احتساب کا وقت آگیا ہے۔جلد ملکی دولت لوٹنے والے جیلوں میں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں موجود ہیں اور دن بدن مضبوط ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس کے معاملہ کو جان بوجھ کر حکومت لٹکا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو مرضی کر لے تحریک انصاف اسے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گی