کھٹمنڈو : نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سات اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ، مرکز ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے بازار تھا،
بھارت کے بھی شمال اور مشرقی علاقوں میں زلزلہ، جھٹکے نئی دلی اور مغربی بنگال میں بھی محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں اورنئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
مغربی بنگال میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال تھا، اڑیسہ، بہار، آسام، پٹنہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز کٹھمنڈو سے 83 کلو میٹر دور، چین اور نیپال کا سرحدی علاقہ تھا۔