counter easy hit

“ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر نیپالی وزیراعظم کو راستے سے ہٹانے کیلئے تیار کی گئی بھارتی سازش بے نقاب” نیپالی وزیراعظم نے اعلان کردیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت کی طرف سے نیپالی وزیر اعظم اولی کی حکومت گرانے کیلئے سازشیں ہورہی ہیں۔ نیپالی وزیراعظم نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ پارلیمان سے نیپال کا نیا نقشہ منظوری کے بعد بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق شرما اولی نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر بھارت ان کی حکومت ختم کرنے کی سازش تیار کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالہ پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ بھارت نے روایتی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کے علاقے ہیں اور نیپال کے نئے دعوے نے دونوں اقوام کے تعلقات خراب کردئیے ہیں۔ نیپالی وزیر اعظم نے کٹھمنڈو میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے اور ایسا پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website