اسلام آباد(یس اردو ویب ڈیسک)سوشل میڈیا سے شہرت ہانے والے پاکستان کے چائے والے اور رکشہ والا کے بعد ایک اور ملک بھی اپنی سبزی والی کو لے کر میدان میں آگیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق نیپال کی سبزی فروش بچی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جو ارد گرد سے بے نیاز اپنے کاموں میں مصروف رہتی ہے۔
چند روز قبل پاکستان میں اسلام آباد کا رہائشی چائے والا کی تصاویر سوش میڈیا پر ایسی مقبول ہوئیں گے مختلف کمپنیوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر نیپال سے تعلق رکھنے والی بچی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔
مگر چائے والے کے مداحوں نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے وہ یہ کہ نیپالی ترکاری والی نے نہائت ڈیزائننگ قمیض شلوار اور رنگ برنگی تصاویر شائع کی ہیں جبکہ چائے والا کی اصل تصویر میں نہائت
سادہ لباس اور صرف اس کے چہرے نے اسے مقبول بنایا تھا۔ جبکہ ترکاری والی ایسا لگتا ہے باقاعدہ ماڈلنگ کر رہی ہے اور مکمل طور پر اوریجنل تصاویر نہیں شائع کی گئی ہیں