counter easy hit

نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں ‘کے ٹو’ سَر کرکے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نیپالی کوہ پیمائوں نے موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے کوہ پیمائی کے شعبے میں طویل عرصے بعد منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے کوہ پیماؤں کے بلند حوصلے اور عزم کو بھی خوب سراہا گیا۔نیپالی ٹیم کی جانب سے تاریخ رقم کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور ٹوئٹر پر اور کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ نیپالی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے 31 دسمبر 2020 سے اپنے مہم جوئی کا آغاز کیا تھا اور آج 16 جنوری 2021 کو دن کے وقت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے پہلی بار موسم سرما میں ‘کے ٹو’ سر کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے نیپالی حکومت کی کاوشوں کو سرمائی مہم جوئی کے لیے حوصلہ مند قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان نے ‘کے ٹو’ سر کرنے پر نیپالی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کیمپ تھری میں موجود گلگت بلتستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ، ان کے بیٹے ساجد علی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کی امید کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ‘کے ٹو’ 8611 میٹر کی بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کو ’سیویج ماؤنٹین‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس چوٹی کو پہلی مرتبہ اطالوی کوہ پیما اچیل کمپگنونی نے 1954 میں سر کیا تھا۔

NEPALI, CLIMBERS, SET, WORLD, RECORD, AFTER, CLIMBING, K2, IN, WINTER, SEASON

کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک 86 کوہ پیما اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ آج سے قبل صرف 450 کوہ پیما ہی اس کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تاہم ان میں سے کوئی بھی کوہ پیما موسم سرما میں یہ چوٹی سر نہیں کر سکا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website