counter easy hit

اعصاب شکن معرکہ، پاکستان نے دبئی ٹیسٹ جیت لیا

Nerve-wracking battle, Pakistan won the Test

Nerve-wracking battle, Pakistan won the Test

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 346 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 289 رنز بنا سکی۔

دبئی:  دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 346 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 289 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان نے 56 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیرن براوو نے ٹیم کی جیت کیلئے بہت کوشش کی۔ براوو مشکل وقت میں وکٹ پر کھڑے رہے اور نہایت عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری سکور کی، لیکن ان کی سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی میچ ویسٹ انڈیز کے ہاتھ سے نکل گیا۔ ڈیرن براوو کے وکٹ پر موجود رہتے ہوئے یہ محسوس ہو رہا تھا کہ ویسٹ انڈیز یہ میچ پاکستان کے ہاتھوں سے چھین لے گا۔ تاہم یاسر شاہ نے اپنی ہی گیند پر ان کا انتہائی خوبصورت کیچ لیا جس نے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ ڈیرن براوو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 رنز بنائے۔ ان کے بعد آنے والے ٹیل اینڈرز کو پاکستانی کھلاڑیوں نے آسانی سے آؤٹ کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ دوسری اننگز میں محمد عامر 3، یاسر شاہ اور محمد نواز

Nerve-wracking battle, Pakistan won the Test

Nerve-wracking battle, Pakistan won the Test

نے 2، 2 جبکہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز نے آج دبئی ٹیسٹ کے آخری روز 95 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا۔ کھیل کے شروع میں ہی ویسٹ انڈیز کو نقصان اٹھانا پڑا جب مارلن سیموئلز صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 116 رنز پر گری جب جرمین بلیک ووڈ 15 رنز بنا کر ریویو پر آؤٹ ہو گئے۔ روسٹن چیز اور ڈورچ بھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور جلد پویلین لوٹ گئے۔ چیز نے 35 جبکہ ڈورچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روز 346 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری۔ جب کریگ بریتھ ویٹ 6 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ لیون جانسن اور ڈیرن براوو نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد عامر نے 87 کے مجموعی سکور پر لیون جانسن کو پویلین روانہ کر دیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل قومی ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پاکستان کے 7 بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے تھے۔ ٹرپل سنچری میکر اظہر علی دوسری اننگز میں صرف 2 رنز

Nerve-wracking battle, Pakistan won the Test

Nerve-wracking battle, Pakistan won the Test

بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق کا کریز پر قیام بھی مختصر رہا، وہ 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ دویندرا بشو کی گھومتی گیندوں نے مڈل آرڈر بلے بازوں کو گھما دیا۔ بابر اعظم اور کپتان مصباح الحق غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیلتے ہوئے بولڈ ہوئے۔ آخری 6 بلے باز سکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لیگ سپنر دویندرا بشو نے کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں آٹھ اور میچ میں دس شکار کیے۔قومی ٹیم کی پہلی اننگز کی خاص بات اظہر علی کی ٹرپل سنچری تھی۔ اظہر علی نے میراتھن کھیل پیش کیا اور 302 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ دیگر بلے بازوں میں سمیع اسلم 90، بابر اعظم 67 جبکہ اسد شفیق 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے تھے۔ یاسر شاہ نے 121 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میچوں میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website