Netanyahu angered anti-Israel resolution in the Security council
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کو ایک مہینے میں جائزہ رپورٹ بنانے کا حکم دے دیا ہے ۔نیتین یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اداروں کو اسرائیلی امداد کا جائزہ اور اسرائیل میں اقوام متحدہ کےنمائندوں کی موجودگی کابھی جائزہ لیاجائےگا۔