تھائ لینڈ (واٹسن گل) تھائ لینڈ میں ہزاروں پاکستانی مسیحی تارکین وطن خواتین ، بچے، بزرگ اور جوان انتہائ کسمپسری کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مسیحی خاندانوں سمیت خواتین اور کمسن بچوں کو بھی جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے زہنی اور جسمانی طور پر بیمار ہو چکے ہیں۔ ایک کمرہ جس میں 15 لوگوں کی گنجائش ہیں وہاں پچاس لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر سونے پر مجبور ہیں جس سے ان میں جلدی بیماریاں بھی ان کی تکلیفوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ یہ حالات سراسر انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔