آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر پکینگز میں سیلیکا جیل کی چھوٹی چھوٹی پڑیائیں نکلتی ہیں، جنہیں ہم بیکار یا زہریلی سمجھ کر پھینک دیتے ہیں۔ لیکن ہم نہیں جانتے کہ یہ کتنے کام کی چیز ہیں۔سیلیکا کا اصل نام سیلیکون ڈائی آکسائیڈ ہے، یہ نمی کو جذب کرنے اور چیزوں کو خشک رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو سیلیکا جیل کے 6 اہم استعمال بتا رہے ہیں جو آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں۔٭ گیلا موبائل فون اگر آپ کا فون کسی طرح بھیگ جاتا ہے تو اسے سیلیکا بیگز میں رکھ دیں، یہ فون میں موجود ساری نمی جذب کرلےگا۔٭ گٹھلی بنا ہوا اور بھیگامصالحہ، نمک یا شکراگر بھیگنے کی وجی سےمصالحہ، نمک یا شکر ڈلیوں کی صورت میں جم جاتے ہیں تو اس شیشی میں ایک سیلیکا بیگ ڈال دیں، یہ شیشی میں موجود ساری نمی جذب کرلے گا۔٭ چیزوں کو محفوظ بنائیںاگر آپ کسی چیز کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کو پیک کرنے سے پہلے اس میں سیلیکا کے چند بیگز ڈال دیں۔ اس میں نہ تو کیڑا لگے گا اور نہ ہی نمی سے خراب ہوں گی۔٭ ریزر/ بلیڈز کو دیرپا بنائیںشیو کرنے کے بعد ریزر یا بلیڈ کو زنگ سے بچانے کیلئے اس میں سیلیکا جیل کے بیگز ڈال دیں۔ اس طرح آپ کے بلیڈز بنا خراب ہوئے زیادہ عرصے تک چلیں گے۔گیلے اور بدبودار بیگ٭ اگر آپ کسی بیگ میں گیلے یا پسینے والے کپڑے رکھ رہے ہیں تو اس میں چند سیلیکا بیگ ضرور رکھیں۔ اس طرح اس بیگ میں بدبو نہیں ہوگی اور جراثیم بھی پیدا نہیں ہوں گے۔٭ تصاویر کو محفوظ بنائیںاگر آپ بہت سی تصاویر ایک ساتھ رکھتے ہیں تو نمی سے ان کے خراب ہونے یا ایک دوسرے کے ساتھ چپکنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس صورت حال سے بچنے کیلئے سیلیکا بیگز ضرور ڈالیں