counter easy hit

اپنے بارے میں یہ سات باتیں کبھی نہ کہیں

لاہور: ہم اکثر لوگوں سے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے بارے میں کوئی ایسی بات کہہ جاتے ہیں جو ہمارے نزدیک تو مثبت ہوتی ہے لیکن لوگوں پر اپنا منفی اثر چھوڑ جاتی ہے۔

Never say these seven things about yourselfہر انسان کو اپنے بارے میں بات کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ جب ہم نئے لوگوں سے ملتے ہیں تو انہیں اپنا تعارف دیتے ہیں۔ یہ تعارف نہ صرف ان لوگوں کو ہمارے بارے میں بتاتا ہے بلکہ ہماری نفسیات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اس لیے دوسروں سے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کبھی بھی درج ذیل سات باتیں نہ بتائیں۔

میں تبدیلی لا سکتا ہوں

یہ سب سے بڑی غلطی ہے جو ہم دوسروں کو اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کرتے ہیں۔ کبھی بھی اپنے بارے میں کسی دوسرے کو یہ نہ کہیں کہ میں تبدیلی لا سکتا ہوں۔ اگر آپ کا کوئی مقصد ہے اور آپ اسے حاصل کر سکتے ہیں تو وہ حاصل کر کے دکھائیں۔ صرف باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

میں اپنی فیلڈ کا ماہر ہوں

کبھی بھی دوسروں کے سامنے خود کو اپنی فیلڈ کا ماہر نہ بیان کریں۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس کی مدد کر کے اپنے کام کے ذریعے بتائیں کہ آپ اس کام میں مہارت رکھتے ہیں۔ جو لوگ اپنے منہ میاں مٹھو بنتے ہیں لوگ ان کا مزاق ہی اڑاتے ہیں۔

میری تخلیقی صلاحیتیں بہت اچھی ہیں

اگر آپ تخلیقی ذہن کے مالک ہیں اور تخلیقی کام کرتے ہیں تو دوسروں کے سامنے اس کی شیخی نہ بھگاریں بلکہ اپنا کام انہیں دکھائیں تا کہ وہ خود فیصلہ لے سکیں۔

میں بہت مشہور ہوں

 

اگر آپ ایک مشہور شخصیت ہیں اور آپ دوسروں کو بار بار اس بارے میں بتاتے ہیں تو آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ اگر آپ مشہور ہیں تو آپ کو لوگوں کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے آپ کا لوگوں پر بہت منفی تاثر پڑتا ہے۔

میں بڑے ادارے سے فارغ التحصیل ہوں

آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہوگا جو اپنے تعلیمی ادارے کے بارے میں فخریہ بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ دنیا کہ نزدیک اس کی کوئی اہمیت ہے؟ آپ کس ادارے سے منسلک رہے ہیں، یہ آپ کے لیے اہم ہے لیکن دنیا کو آپ کی صلاحیتوں اور علم سے غرض ہے، آپ کے ادارے سے نہیں۔

میں محنتی ہوں

کسی بھی نوکری کے لیے انٹرویو دیتے ہوئے یہ نہ کہیں کہ میں بہت محنتی ہوں۔ اگر کسی نے آپ کو نوکری دینی ہے تو وہ آپ کے آئیڈیاز یا علم کو دیکھتے ہوئے دے گا۔

میں بہترین نتائج لا کر دکھائوں گا

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں بہترین نتائج لا کر دکھائوں گا وہ اصل میں خود پر یقین نہیں رکھتا۔ اگر آپ نتائج لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو دنیا خود بخود ان نتائج کو دیکھ لے گی۔