نیویارک………ویسے تو کچھوے کو انتہائی سست اور امن پسند جانور سمجھا جاتا ہے لیکن ان شرارتی کچھووں کو دیکھ کر کہنا ہی پڑے گا کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔
جی ہاں ذرا ان لڑاکا کچھووں کو تو دیکھیں جو اپنے ارد گرد کے ماحول سے بے نیاز ایک دوسرے سے یوں گتھم گتھا ہیں جیسے ان دونوں کے درمیان کوئی جائداد کا جھگڑا ہو۔ایک اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے تو دوسرا بھی کسی سے کم نہیں جو خوب کرارے جواب دے رہا ہے جسے دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے جیسے ان دونوں کے درمیان باکسنگ کا مقابلہ ہو رہا ہو۔