اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیموں کے فوائد بیشمار مگر لیموں کے رس کے علاوہ اس کا چھلکا بھی بڑے کام کا ہے جو کینسر سمیت دیگر کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔لیموں کے چھلکوں کا استعمال انسانی جسم کو کینسر کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔کئی ادویات میں اسکے چھلکے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیوجہ سےکولیسٹرول کم کرنے میں
مدد ملتی ہے جبکہ مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق لیموں کے چھلکے میں موجود لیمونائڈز اور فلونائڈز کے باعث کینسر کے خلیات کی نشوونما رکتی ہے جبکہ پراناکینسر بھی کم ہونے لگتا ہے۔لیموں کے چھلکے سے دل کے دورے سے بچاؤ ممکن ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی کے باعث دانتوں کی حفاظت اور ان کی اصل صحت برقرار رہتی ہے۔