counter easy hit

نیا خدشہ پیدا ہوگیا

New concerns arise

لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے کہا ہے کہ جیل میں رانا ثناء اللہ کی جان کو خطرہ ہے، رانا ثناء اللہ پر حملہ ہوسکتا ہے، یا کھانے میں کچھ ملا کردیا جاسکتا ہے، حکومتی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، میں بلڈ پریشرکی مریضہ ہوں، ک بھی بُلٹ پروف گاڑی میں سفرنہیں کیا،اے این ایف مجھے ٹی وی پر بات کرنے سے روک رہی ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف اہلکار مجھے ٹی وی پر بات کرنے سے روک رہے ہیں، مجھے رانا ثناء اللہ سے متعلق بات کرنے سے روکا جا رہا ہے، مجھے بولنے کی صورت میں مزید مقدمات کھولنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ نبیلہ ثناءاللہ نے کہا کہ جیل میں رانا ثناء اللہ کی جان کو خطرہ ہے، رانا ثناء اللہ پر حملہ ہوسکتا ہے، رانا ثناء اللہ کو کھانے میں کچھ ملا کردیا جا سکتا ہے، اب ہماری رانا ثناء اللہ سے ملاقات منگل کو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ میں بُلٹ پروف گاڑی میں سفرنہیں کرتی میں بلڈ پریشرکی مریضہ ہوں۔ میں اور میری بیٹی ہمیشہ دوسری گاڑی میں سفر کرتی تھیں۔ میں اس الزام کی تردید کرتی ہوں کہ میں نے کبھی رانا ثنا ءاللہ کی گاڑی میں لمبا سفر کیا ہے۔ نبیلہ ثناءاللہ نے کہا کہ آج جب رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تو اُن کی طبیعت ناساز تھی۔ چیک اپ کیلئے اُن کے ذاتی ڈاکٹرزکو بھی بورڈ میں شامل ہونا چاہیے۔ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مجھ سے رابطے میں ہے، کل شہبازشریف اظہار ہمدردی کیلئے گھر آئے تھے۔ رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر نکلوانے کیلئے سختی سے منع کیا ہے۔ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے مجھے عدالتوں پر پورا یقین ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website