counter easy hit

نئی دہلی:کرکٹر دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ واپس

New Delhi: India return warrant

New Delhi: India return warrant

نئی دہلی………بھارتی ریاست آندھیرا پردیش کی عدالت نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ واپس لے لیے، عدالت نےان کے وارنٹ گرفتاری 7جنوری کو جاری کئے تھے۔
ہندو دیوتا وشنو کے روپ میں بزنس میگزین کے سرورق پر دھونی کی تصویر شائع ہونے کے بعد عدالتی کاروائی کی گئی تھی ، دھونی کے خلاف درخواست گزار کا موقف تھا کہ دھونی نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔عدالت نے دھونی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، تاہم دھونی کے وکلا کی جانب سے اپیل کے بعد وارنٹ منسوخ کردیے گئے۔