اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ میں سارک ثالثی کونسل کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری سے کونسل کے نئے ڈی جی محمد ہلال چوہدری نے ملاقات کی۔ڈی جی محمد ہلال چوہدری کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ اس موقع پر زاہد حفیظ چوہدری نے انھیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور فرائض سے عہدہ برآ ہونے کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے سارک کی تنظیم کی عملداری میں پاکستان کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر سارک ثالثی کونسل کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر ڈی جی محمد ہلال چوہدری کی جانب سے پیغام شیئر کیا گیا کہ سارک ثالثی کونسل کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چوہدری سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔ اس موقع پر انھوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے سارک ثالثی کونسل کے ساتھ تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے سارک کے ممبر ممالک کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کی تکمیل کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔