نیو ہیمپشائر………. امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں گزشتہ برس 450 افراد ہیروئین کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔
کی دیگر ریاستیں بھی اس وباء سے محفوظ نہیں تاہم نیو ہیمپشائر میں نشے کے عادی افراد کے علاج معالجے کی سہولتیں انتہائی کم ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق نیو ہیمپشائر کے سب سے بڑے شہر، مانچسٹر میں 2015ء کے دوران ہیروئین کے نشے کی زیادتی کے باعث 83 افراد ہلاک ہوئے۔
طبی عملے کو ہر روز عوامی ٹوائلٹس، ریستورانوں، گاڑیوں اور غریب محلوں سے ہیروئین کے نشے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے مانچسٹر کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے کرسٹوفر ہیکی کہتے ہیں کہ ہیروئین کے نشے کی وباءہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔اس حوالے سے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے اس ریاست میں ہیروئین کی وباءکے خاتمے کا معاملہ اٹھایا ہے۔