راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے نئے آرمی چیف کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مسترد کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ہم منصب جنرل بپن راوت کے انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد اور اس کے ممکنہ امکانات کو بھی رد کر دیا۔