فرانس (اشفاق چودھری) کرپشن کے خاتمہ کیلئے سینیٹ میں خود مختار ادارہ بنانے پر اتفاق یقینا مستحسن اقدام تو ہے مگر ساتھ ہی پہلے سے موجود اداروں کی فعالیت ‘ کارکردگی اور افادیت پر عدم اعتماد کا اظہار بھی ہے جو یقینا نیک شگون کسی بھی طور نہیں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے رہنماؤں سجاد احمد ڈوگہ ، چودھری جاوید سد وال ، سید ساجد حسین شاہ ، چودھری عبدالروف ڈوگہ و دیگر نے سجاد احمد ڈوگہ کی جانب سے دیے گئے اشا یہ میں کہا کہ نئے اداروں کے قیام کے ذریعے عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے سفید ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بجائے بہتر یہی ہے کہ پہلے سے موجود اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ایسی قانون سازی کی جائے جس کا اطلاق بھی ہو اور سب پر اس طرح سے یکساں ہو کہ نہ کوئی احتساب سے بچ سکے ‘ نہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرسکے ‘ نہ فرائض منصبی کو فراموش کرکے حرام کی روٹیاں توڑے اور نہ ہی احتساب کے نام پر کرپشن کا بازار مزید گرم کم کرسکے۔
اسلئے ممبران سینیٹ ‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ‘ صدر و زیراعظم ‘ صوبائی گورنرز و وزرائے اعلیٰ‘ وفاقی و صوبائی وزرا¿ ‘ نیب ‘ ایف آئی اے ‘ سی آئی اے ‘ پولیس اور سول و بیوروکریسی کے عام اہلکار سے انچارج و سربراہ تک ہر ایک کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں اور آمدن و اثاثوں میں فرق کی صورت ہر اس فرد کو کم از کم 20کوڑوں اور ہمیشہ کیلئے سےاسی و انتخابی اور سرکاری ملازمت وسرکاری ٹھیکوں کے حصول کیلئے نااہلیت کی سزا دی جائے جس پر ایک روپے کی بھی کرپشن ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال یا فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی ثابت ہوجائے اور ایسے افراد کی ہرقسم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی بحق سرکار ضبط کی جانی چاہئے ۔ اس موقع پرپاکستان سے آے ہوے مہمان چودھری نجیب اشرف چیمہ ، روزنامہ آپ کے فارن ایڈیٹر اشفاق احمد چودھری اور اسام طاہر بھی موجود تھے۔