counter easy hit

چھٹی کے دن یہ فلم ضرور دیکھیں

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اس ویک اینڈ پر آپ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ کہیں گھومنے جائیں گے، گھر کا کوئی کام کریں گے یا بس ایسے ہی وقت گزاریں گے؟اگر آپ اس ہفتے کوئی اچھی فلم دیکھ کر چھٹی کا دن خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں ہم آپ کی مدد کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ویسے تو ہر ہفتے ہی بولی وڈ یا ہولی وڈ کی کئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں اور مہینے میں ایک یا دو پاکستانی فلمیں بھی سامنے آجاتی ہیں۔تاہم اگر آپ ایسی نئی فلموں کو دیکھ دیکھ کر بیزار ہوچکے ہیں جو کسی قسم کا تاثر مرتب نہیں کرپاتیں یا تفریح فراہم کرنے سے قاصر رہتی ہیں تو 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دی پرسیوٹ آف ہیپی نیس'(The Pursuit of Happyness) آپ کے اس دن کو اچھا ضرور بناسکتی ہے۔

درحقیقت یہ فلم آپ کو متاثر کرنے کے ساتھ کسی مقصد یا زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم بھی بنائے گی اور ہم اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اس کا تاثر تادیر ذہن سے اتر نہیں پائے گا۔

پلاٹ

ایک حقیقی زندگی کی کہانی سے متاثر ہوکر بنائے جانے والی یہ فلم حالیہ برسوں کی چند متاثر کن فلموں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے۔ول اسمتھ نے اس میں کرس گارڈنر نامی ایک ایسے تنہا شخص کا کردار ادا کیا ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک سیلز مین ہوتا ہے مگر ایکس ریز مشینیں فروخت کرنے میں ناکامی پر بیوی اسے چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور اسے اکیلے اپنے بیٹے کی پرورش کرنا پڑتی ہے۔ان حالات میں وہ انٹرن اسٹاک بروکر بن جاتا ہے مگر پھر اسے گھر سے بے دخل کردیا جاتا ہے، جس کے بعد دونوں باپ بیٹا اسٹیشن کے باتھ رومز اور بے گھر افراد کے شیلٹر میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔زندگی کے اس مشکل سفر میں کرس کبھی ہار نہیں مانتا اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم کھڑا رہتا ہے، اس شخص کی زندگی کی مشکلات کو عبور کرنے کی یہ کہانی آپ فلم دیکھ کر جان سکتے ہیں اور واقعی یہ کسی کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔اس فلم میں ول اسمتھ کے حقیقی بیٹے جیڈن اسمتھ نے ان کے بیٹے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ول اسمتھ کو بہترین اداکاری پر اس سال بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website