گھوٹکی: پسند کی شادی کرنے والی نومسلم بہنیں شازیہ اور آسیہ واپس اپنے گاؤں پہنچ گئی ہیں۔ سندھ پنجاب بارڈ پر دونوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر جمع سینکڑوں افراد نے نو مسلم بہنوں کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ تفصیلات کے مطابق روینا عرف آسیہ،رینا عرف شازیہ کے شوہر صفدر اور برکت بھی ہمراہ تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڑوں کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی تھی۔