اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت میں ایک اورانقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کر دی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی اور گوادر تک کیبلز بچھائی جائیں گی، آپٹیکل کیبلز کا کام ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
New Optical fiber cable operationalised from Khunjrab to Isd,next phase will be laid from Isd to Kci& Isd to Gwadar as part of digital highway plan,foundation for digital/IT revolution-project being processed in conjunction with China.(data centre pic) #cpec #cpecmakingprogress pic.twitter.com/K3SmOURyQj
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 12, 2020