اسلام آباد(ؤیب ڈیسک) وزیرمملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ آف شور اکاؤنٹس والوں کو نوٹس دینا شروع کیے ہیں ،ایف آئی اے اورنادرا کے ساتھ مل کرٹیکس نہ دینے والے لاکھوں لوگوں کی نشاندہی کی ہے۔حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس رینویو گذشتہ سال سے بہتر ہے ، وزیرمملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ آف شور اکاؤنٹس والوں کو نوٹس دینا شروع کیے ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت کے احداف میں شارٹ فال آیا ہے، اگلے سال کا ٹیکس ہدف بہتر اور سائنٹیفک بنیادوں پر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 238 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال تھا۔حماد اظہر نے کہا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لئے صوبوں کے ساتھ ملکر جولائی میں پورٹل شروع کررہے ہیں۔