کراچی (ویب ڈیسک) نیا پاکستان بنتے اور عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں کھُل گئیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی وطن واپس آنے کا عندیہ دیا اور پاکستان کی خدمت کرنے کا عہد کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ کے معاملے پر بھی
عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں رقم جمع کروائی۔تاہم اب آٹو انڈسٹری کی 12عالمی کمپنیاں پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی آٹو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 12 نامورکمپنیوں نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دنیا کی نامور کمپنیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار کمپنیوں میں جاپان، جنوبی کوریا، چین اور دیگر ممالک کی کمپنیاں شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کو 10 غیر ملکی کمپنیوں نے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے رضامندی ظاہر کر دی جبکہ ملک میں دو کمپنیوں کے بند پڑے یونٹس کی بحالی کرکے اس میں سرمایہ کاری کا اعادہ کیا ہے۔ یونائیٹڈ موٹرز نے پاکستان میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سرمایہ کاری سے 800 سی سی ،1000 سی سی کی پک اپ، اور 1000 سی سی کی کیری وین بنائے گی۔خالد مقصود موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 35 لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ،اور لائیٹ کمرشل وہیکل (ایل سی وی)گاڑیوں کا پلانٹ لگا رہی ہے
،ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز لمیٹڈ ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرکے لائیٹ کمرشل وہیکل،وین اور سپورٹ یوٹیلٹی وہیکل(ایس یو وی)کی گاڑیاں تیار کرنے کے لیے پلانٹ لگا رہی ہے ، کیا لکی موٹرز بھی 3 طرح کے ماڈل متعارف کروا رہی ہے ،جس میں ایل سی وی،پیسنجر کار،،ایس یو وی گاڑیاں شامل ہیں،اور ان پر 19 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ،ہنڈائی نشاط موٹرز نے ملک میں گاڑیوں کے 3 ماڈل متعارف کروانے کے لیے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔فوٹون آٹو پارک ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری،ساگر انجینئرنگ ورکس3 کروڑ10لاکھ ڈالر ،ماسٹرز موٹرز 10 کروڑ 15 لاکھ ڈالر،،پاک چائینہ موٹرز2 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ،ٹاپسن موٹرز 5 لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس کے علاوہ دو کمپنیاں کے بند یونٹس کو بھی بحال کرنے کا پروگرام بنا لیا گیا۔ دیوان فاروق موٹرز 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ گندھارا نسان لمیٹڈ نے 4کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کر کے نئی گاڑیاں بنائے گی۔اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارہ انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے انچارج پالیسی عاصم ایاز نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے ، جوکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کھینچ کر آ رہا ہے ۔ نئی کمپنیاں ملک میں 1.2 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں،جس سے میڈ ان پاکستان گاڑیوں میں اضافہ ہوگا، اور ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق نئی سرمایہ کاری سے ملک میں مقامی سطح پر اچھی کوالٹی کی گاڑیاں بنیں گی، جو صارفین کے مزاج اور خواہشات کو مدنظر رکھ کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں گی، اس سلسلے میں نئی حکومت آنے کے بعد سرمایہ کاری میں تیزی آ گئی ہے ۔