counter easy hit

نیا پاکستان بنے گا اور ضرور بنے گا ۔۔۔

کراچی(ویب ڈیسک)وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ جس طرح آصف زرداری کے نیچے پرفارم کررہے تھے عمران خان کے نیچے وہ پالیسیاں نہیں ہوں گی، اپوزیشن بجٹ میں ہمیں ووٹ نہیں کر ے گی لیکن ہم بجٹ بھی پاس کریں گے اور نیا پاکستان بھی بنا کر دیں گے، اگلی دفعہ پشاور اور لاہور کے علاوہ کراچی میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے۔ ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بجٹ پاس نہیں ہوا تو یہ عدم اعتماد ہوگا اور حکومت خودبخود تحلیل ہوجائے گی،کی بغل میں چور ڈاکو ہیں، عمران خان ان کو نیب کے سپرد کریں حکومت پی ٹی آئی کی نہیں ہے پیچھے کوئی نامعلوم حکومت ہے، فردوس عاشق اعوان اور اعجاز شاہ کو وزیر بنانے کا فیصلہ عمران خان کا نہیں ہے، عامر کیانی کو کرپشن کی شکایات پر فارغ کیا تو معاملہ نیب کیوں نہیں بھیجا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے بعد عوام پر جو ٹیکس لگائے جائیں گے اس پر پی ٹی آئی میں بھی بغاوت ہوسکتی ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ نمائندہ جیو نیوز طلحہٰ ہاشمی سے بھی گفتگو کی گئی۔نمائندہ جیو نیوز طلحہٰ ہاشمی نے کہا کہ عصمت کے ساتھ ریپ کی ابھی تک تحقیقات مایوس کن ہیں، عصمت پہلے اسی اسپتال میں کام کرتی تھیں، نامزد ملزمان میں شاہزیب اور عامر کو تو گرفتار کرلیا گیا مگر مرکزی ملزم ڈاکٹر ایاز عباسی پولیس کی غفلت یا موقع دینے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔علی محمد خان نے مزید کہا کہ ہمارے اسپتالوں میں جو کچھ ہورہا ہے سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے، معاشرے میں عدالت، قانون اور پولیس کا ڈر ختم ہوگیا ہے، پولیس اور عدالت کا خوف صرف غریب آدمی کو ہے پیسے والے شخص کو پتا ہے وہ جرم کر کے بھی نکل جائے گا، شاہ رخ جتوئی کا کیس اس کی بڑی مثال ہے، اسد عمر پی ٹی آئی کیلئے فخر کا باعث ہیں کچھ عرصہ بعد اپنا کردار ادا کریں گے، ہمارے انفارمیشن کے ذرائع اتنے کمزور نہیں کہ ایک امریکی ایجنٹ یہاں وزیرخزانہ بن جائے،عامر محمود کیانی پر کرپشن کے الزامات کا مجھے علم نہیں ہے، دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ شاید ان کو ہٹانے کی بڑی وجہ ہے، وزیراعظم کو وزراء کے پورٹ فولیو تبدیل کرنے یا نئے وزراء لانے کا اختیار ہے، وزیراعظم یا کسی وزیر پر الزا ما ت لگتے ہیں تو ہمارا کام جواب دینا ہے، کابینہ میں تبدیلیوں کو ضرورت سے زیادہ ڈسکس کیا جارہا ہے، اصل ووٹ نظریہ کا ہوتا ہے جو الیکشن میں عمران خان کے نام پر ہمیں ملا ہے، حکومت کی کامیابی اور ناکامی کا سب سے زیادہ کریڈٹ اور ڈس کریڈٹ عمران خان کو جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website