ڈاکٹر نادیہ عزیز نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کیا اختیار کی سرگودھا میں تو جیسے طوفان آ گیا اور یونیورسٹی روڈ پر جا بجا ان کی تصاویر والے پوسٹر لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والی نادیہ عزیز کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ،
ان کے خلاف سرگودھا میں پوسٹر لگا دیئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ ووٹ کو عزت دواور نوازشریف کو نعرے لگواتے دکھائیں۔یونیورسٹی روڈ پران کی تصاویر والے پوسٹر لگ گئے جبکہ ہرپوسٹر پر لکھا ہے لوٹا ٹھاہ !،،،،مفاد پرست اورابن الوقت ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں۔کپتان کی ٹیم میں شامل ہونے والی خاتون رہنما کیخلاف پوسٹرز کس نے لگوائے اورکسی کو کچھ پتا نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرنادیہ عزیز نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔رکن صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی اپنی جماعت کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ نادیہ عزیز نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔