پی ٹی آئی ایم این اے کی امیر مقام سے ملاقات اور دبئی فنڈریزنگ اور ٹکٹ سے متعلق ناامیدی عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کی بنیادی وجہ بنی۔
پشاور: تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والی عائشہ گلالئی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے عائشہ گلا لئی کی پریس کانفرنس پر عمران خان مسکراتے رہے، بولے ایک دن پہلے تک میرا کردا ر ٹھیک تھا عائشہ گلا لئی نے چار سال میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں صرف 47 دن شرکت کی۔ تحریک انصاف سے راستے جدا کرنے والی عائشہ گلالئی کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف انکے حوالے سے بھی انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس پر عمران خان مسکراتے رہے، انکا کہنا تھا کہ ایک دن پہلے تک عائشہ گلالئی کے لئے انکا کردار ٹھیک تھا، پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے عائشہ گلالئی کی جانب سے ٹکٹ کے مطالبے پر دوٹوک جواب دیا کہ اس ضمن میں فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔
عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کی ناقص پارلیمانی پرفامنس پر بھی سرزنش کی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ چارسال میں وہ صرف 47 دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئیں اور پارٹی کی پارلیمانی لیڈرشپ انکی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں، ذرائع کے مطابق عائشہ گلا لئی ایک سال سے پارٹی کے لئے فنڈ ریز نگ بھی کر رہی تھیں اس ضمن میں ان سے حساب مانگا گیا تو یہ معاملات بھی ناراضی کا باعث بنے۔ عائشہ گلالئی کی امیر مقام سے ملاقات کا بھی انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق اسی ملاقات کے بعد عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کھل کر عمران خان کے خلاف میدان میں آگئیں۔ واضح رہے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر شدید الزامات عائد کئے تھے۔