اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ کے نئے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کے ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد آج سے ان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے سابق ترجمان عائشہ فاروقی کی تصویر ہٹا کر نیا لوگو لگا دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے آفیشل اکائونٹ سے اپنا پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے آفیشل ترجمان کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینا ان کیلئے ایک اعزاز ہے۔اس موقع پر انھوں نے تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انھیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات دیے ہیں۔
@ForeignOfficePk
·
41m
I feel honoured to be the official Spokesperson of the Ministry of Foreign Affairs. I wish to thank all those who’ve been sending me best wishes for my new assignment.