لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہی مارننگ شوز میں شادیاں کروانے کا رجحان تیز کیا لیکن پھر اچانک سب کچھ ختم ہو گیا کیونکہ جہاں میرا کام پسند کیا گیا وہیں مجھ پر تنقید شروع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران معروف ہوسٹ شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شو پر شادیوں کا رجحان شروع کیا جس کی میں مجرم ہوں لیکن پھر سب کچھ ختم ہو گیا۔جہاں میرا کام پسند کیا گیا وہیں مجھ پر تنقید بھی کی گئی لیکن اب یہ سب کچھ میں مزید نہیں کر سکتی، میں نے اپنے آخری پروگرام میں بتایا کہ کیسے سادگی اختیار کرتے ہوئے اور مختصر بجٹ میں بھی شادی کی جا سکتی ہے لیکن کئی بار مارننگ شوز پر شادی کی طویل تقریبات کر کے میں خود سے سوال کرتی تھی کہ آخر میں کیا کر رہی ہوں؟
شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ہر چینل ریٹنگ کے پیچھے بھاگتا ہے اور ہم پر بھی ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا جس سے ہماری اپنی شخصیت بھی متاثر ہوتی تھی۔ہم بھی صبح صبح بھاری زیورات، میک اپ اور جوڑوں میں ملبوس ہو کر چیخنا نہیں چاہتی تھی۔جبکہ دوسری جانب پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو مارننگ شوز میں نازیبا مواد نشر کرنے کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ہے،پیمرا کو اس سلسلے میں متعدد شکایات بذریعہ کال سینٹر، ٹوئیٹر اور پاکستان سٹیزن پورٹل موصول ہوئیں جس میں عوام نے مارننگ شوز میں دکھائے جانے والے مواد پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اپنے مارننگ شو میں مبینہ طور پر گستاخانہ مواد کے نشر کرنے پر شائستہ لودھی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد وہ کچھ عرصہ کے لیے پاکستان سے بیرون ملک چلی گئی تھیں۔شائشہ لودھی کچھ عرصہ سے ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آ رہیں اطلاعات کے مطابق شائستہ لودھی اپنی کلینک کو مکمل وقت دے رہی ہیں۔