counter easy hit

نیو طارق مارکیٹ کے متاثرہ کرایہ داران کی کارگزاری

Tariq Market

Tariq Market

تحریر : ملک عامر نواز
محترم قارئین پچھلے کالم میں نیو طارق مارکیٹ گلی مہاجرین (المعروف کٹڑا مارکیٹ) کے متاثرہ کرایہ داران کے احتجاج کی وجوہات بیان کی تھیں اور اس نیت کے ساتھ کہ کیا معلوم ٹی ایم او امیر احمد شاہ ہمدا نی یا اسسٹنٹ کمشنر تنویر الرحمٰن اس معا ملے کو حل کر نے کی کوشش کریں لیکن پورا ہفتہ گزرنے کے بعد معلوم ہوا کہ نظام ڈنگ ٹپاؤ پروگرام کے تحت چل رہا ہے اور کسی کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ہے۔ کیو نکہ یہ کرا یہ داران کافی عرصہ سے ٹی ایم اے آفس کا کبھی اے سی آفس کا چکر لگا چکے ہیں لیکن ان کو کو ئی خاطر خواہ جواب نہیں مل رہا۔

اگر دیکھا جا ئے تو یہ کام ٹی ایم او یا اے سی کے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔ لیکن بات پھر وہی آجا تی ہے کہ ہر جگہ کو ئی نہ کو ئی ما فیا ملوث ہے جس کی وجہ سے کام میرٹ پہ نہیں ہو پا تے ۔ نیو طارق مارکیٹ گلی مہا جرین (المعروف کٹڑا ما رکیٹ)کے متا ثرہ کرا یہ داران ملک عاطف الطاف ، شا کر محمود ، فخر عباس ، محمد بشیر ، محمد یعقوب وغیرہ نے گذشتہ روز دوبارہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا تے ہو ئے بتا یا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے الاٹ کی گئی دکا نیں سرا سر غلط الاٹمنٹ ہے صرف اپنے محبو ب لوگوں کو نوازا گیا ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے ریکارڈ میں 51 دکا نیں ہیں جبکہ مو قع پر 57 دکا نیں ہیںکیو نکہ کرا یہ ایک دکان کا شٹر کے حساب سے دیا جا تا ہے مطلب ایک شٹر سے ایک دکان تصور ہو تی ہے اور اگر اس حساب سے ٹی ایم اے والے دیکھیں تو 57 دکا نوں کی نشا ندہی کر نا بھی ٹی ایم اے کیلئے آسان ہو گا اور اس سے ٹی ایم اے کے کھا تے میں منا فع بھی جا ئے گا ۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ یہ با قی کی چھ دکا نیں ٹی ایم اے کے من پسند اور جہیتے لوگ استعمال کر رہے ہیں اور وہ ہی کرایہ وصول کر رہے ہیں ٹی ایم اے نے خود کو اس سے بے خبر رکھا ہوا ہے ۔

متا ثرہ کرا یہ داران نے مزید بتا یاکہ مو جو دہ ٹی ایم اے کے ریکارڈ میں جو 51 دکا نیں ہیں ان میں سے 22 وہ دکا نیں ہیں جو الاٹی خود چلا رہے ہیں اور 14دکانیںالاٹی نے آگے اشٹام پر دی ہو ئی ہیں اور 15دکا نیں الاٹی نے آگے کرا یہ پر دی ہو ئی ہیں ۔جبکہ اصل الاٹی اول تو سرے سے دکان پر موجود بھی نہیں اور کچھ بنیادی الاٹی عرصہ دراز سے وفات پا چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگ مو جودہ کرا یہ دار ہیں اور سالہا سال سے کئی گنا زیادہ کرا یہ اور پگڑی کی شکل میں ایک خطیر رقم اصل الاٹی کو ادا کر رہے ہیں جبکہ اصل الاٹی ہم کرا یہ دار حضرات کی مجبو ری سے فا ئدہ اٹھا رہا ہے اور ٹی ایم اے کے اعلیٰ افسران کی کو ئی خا طر خواہ توجہ اس مسئلے پر نہیں ہے ۔متا ثرہ کرا یہ داران نے ٹی ایم او امیر احمد شاہ ہمدا نی سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا منصفانہ حل نکا لا جا ئے کسی کو بھی نوازنے کی پالیسی کو با لا ئے طاق رکھا جا ئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار ٹی ایم او اور اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کے چکر لگا چکے ہیں ۔لیکن کسی کی طرف سے کو ئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہو رہا۔

قارئین ! اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر شا ہد نا صر بھی مو جود تھے جنہوں نے بڑی خوبصورت بات کہی کہ میں اس معا ملے کی مکمل تحقیق کروں گا کیو نکہ ہما را مقصد مظلوم کا ساتھ دینا ہے اور جو بھی حق پر ہو گا میں اس کے ساتھ کھڑا دیکھا ئی دوں گا ۔ اگر الاٹی حق پر ہے تو میرا جھکا ؤ اس کی طرف ہو گا اور اگر کرایہ داران کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے تو میری پوری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہوں گی۔

نیو طارق مارکیٹ کے غیر متا ثرہ ٹی ایم اے کے کرا یہ داران صوبیدار خادم حسین ، نصیر احمد ، حمزہ لیاقت و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو کہا ہے کہ ٹی ایم اے سے الاٹی کا جو ایگریمنٹ ہوا تھا اسکی شق نمبر5 کے مطا بق “کرا یہ دار کسی بھی شخص کو اپنا پارٹنر بنا نے کا ، ملازم رکھنے کا یا کمیشن پر کام کر نے کا کسی بھی شخص یا پارٹی سے مجاز ہو گا ۔تا ہم تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن صرف اور صرف اپنے ہی کرا یہ دار سے لین دین کر نے کی مجا ز ہو گی ۔ اور کسی بھی صورت میں کسی دیگرشخص کو کرا یہ دار تسلیم نہ کر ے گی کرا یہ کی رسیدار بھی کرا یہ دار کے نام سے جا ری کی جا ئیں گی ۔ “ان کا کہنا تھا کہ اگر اس شق کو دیکھا جا ئے تو الاٹی کے خلاف ان کو اتنا بڑے پیما نے پر پروپگنڈا نہیں کرنا چا ہیے ۔ تمام کرایہ داران جتنا کرا یہ ادا کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے اس سے مزید کرا یہ بڑھانا یا خواہ مخواہ کے اختلاف کو ہوا دینا بہتر نہیں۔

قارئین ! ٹی ایم او امیر احمد شاہ ہمدانی سے گذارش ہے کہ ان لوگوں کو آپس میں الجھا نے کی بجا ئے اس معا ملے کو حل کی طرف لائیں۔ کیو نکہ نفرتیں بڑھ جا نے سے معا ملات حل نہیں ہوا کر تے ۔ اور ٹی ایم او کی تھوڑی سی دیر متا ثرہ اور غیر متا ثرہ کرا یہ داران کے دلوں میں نفرتوں کے بیج بو جا ئے گی جو کہ اللہ کے ہاں نہ معاف ہو نے وا لی کو تا ہی ہے۔

Malik Aamir

Malik Aamir

تحریر : ملک عامر نواز
aamir.malik26@yahoo.com
03005476104